گورنر اسٹیٹ بینک حکومت کو جواب دہ نہیں ہونگے، کھاد مل نہیں رہی، گندم کا بدترین بحران آنے والا ہے، احسن اقبال

January 16, 2022

لاہور(جنر ل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ بل کی منظوری سےسٹیٹ گورنر اسٹیٹ بینک حکومت کو جوابدہ نہیں ہونگے۔ کھاد مل نہیں رہی، حکومت کی غفلت سے گندم کا بدترین بحران آنیوالا ہے۔فارن فنڈنگ کیس میں رعایت کیلئے گورنر کو خودمختاری دی ، وزیر کہیں گے لوگوں کے زیادہ روٹیاں کھانے سے آٹا بحران آیا،آئندہ کوئی پی ٹی آئی کی ٹکٹ لینے والا نہیں ہوگا، شیخ رشید کو سنجیدہ نہ لیاجائے،4 لوگ مائنس کا فیصلہ ہماری پارٹی نے کرنا ہے، فارن فنڈنگ تحقیقات میں ا سٹیٹ بینک کا کلیدی کردار ہوگا ، عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کے کیس میں رعایتیں حاصل کرنے کیلئے گورنر سٹیٹبینک کو اس طرز کی خود مختاری دی ہے۔ وزیر کہیں گے لوگوں کے زیادہ روٹیاںکھانے سے آٹا بحران آیا۔آئندہ انتخابات میں کوئی پی ٹی آئی کی ٹکٹ لینے والا نہیں ہوگا، شیخ رشید کو سنجیدہ نہ لیاجائے، پہلے وہ شادی تو کر لیں، 4 لوگوں کو مائنس کی بات کا فیصلہ (ن)لیگ نے کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سردار ایاز صادق او ردیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ، عمران خان سکیورٹی رسک بن گئے ہیں،یہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کو روکنے کیلئے پاکستان کے مفادات سے سٹیٹ بینک کھیلیں گے ،سٹیٹ بینک کے ریاست کو قرض نہ دینے کی قانون سازی کے ذریعے ملک کو انٹر نیشنل اور پرائیویٹ بینکوں کا یرغمال بنا دیا گیا ہے جو کارٹلائزیشن کر کے انتہائی مہنگے قرضے دینگے ،ہم امید کرتے ہیںسینیٹ آف پاکستان اس مالیاتی قانون پر بریک لگائے گی۔