موسمیاتی تبدیلیاں، عالمی درجہ حرارت پیدائش سے قبل بچوں کیلئے بھی خطرہ

January 16, 2022

کراچی (نیوزڈیسک) موسمیاتی تبدیلیاں اور عالمی درجہ حرارت پیدائش سے قبل بچوں کیلئے بھی خطرہ بن رہا ہے۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ بڑھتے درجہ حرارت سے بچے موٹاپے کا شکاراور آلودگی زرخیزی میں کمی کا بھی باعث بنتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا بحران دنیا بھر میں رحم مادر میں موجود بچوں، نومولود اور بچوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے بچوں کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے آگے چل کر ان کی زندگی میں موٹاپے کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

زیادہ درجہ حرارت کا تعلق بچوں کی قبل ازوقت پیدائش سے بھی ہے، جس کی وجہ سے زندگی بھر کے لیے ان کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔