اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے،علماء

January 16, 2022

لاہور(خبر نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام دو روزہ تحفظ ختم نبوت کورس جامع مسجدسعدی پارک مزنگ میں مجلس رابطہ کمیٹی مزنگ کے امیر مولانا مفتی محمداحسن کی زیرنگرانی ہوا، صدارت مولانا عبدالرحیم نے کی ، مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیرمیاں محمدرضوان نفیس مولانا محبوب الحسن طاہر ، مولانا عبدالعزیز، مولانا محمدغازی، مولانا ذکی اللہ کیفی، مولانا عبدالوحید، مولانا محمدفاضل عثمانی و یگرعلماءکرام نے خطاب کیا،انہوں نےکہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیا دی اور اساسی عقیدہ ہے عقیدہ ختم نبوت ،قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ ،اور دوسو دس احادیث سے ثابت ہے ۔سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت پر ہوا۔ اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے۔ نسل نو اپنا ایمان بچانے کے لیے قادیانیوں کے غلط عقائدکے بارے میں آگاہی حاصل کرے، قادیانی لابی مسلسل عالمی سطح پر اپنی مصنوعی مظلومیت کا واویلا کرکے اسلام اور پاکستان کے وجود کو بدنام کر رہی ہے۔ اسلام اور آئین پاکستان نے جو اقلیتوں کو حقوق دئیے ہیں وہ پاکستان میں انہیں مکمل طور پر حاصل ہیں لیکن قادیانی آئین پاکستان کو ماننے سے انکاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امت کے تمام طبقات کی محنت کے نتیجے میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا ۔