ترقیاتی کاموں میں تاخیر پرمتعلقہ سیکرٹری جوابدہ ہوگا،چیف سیکرٹری

January 16, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، تاخیر کی صورت میں متعلقہ محکمے کا سیکرٹری جوابدہ ہوگا۔ وہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں محکموں کی نصف سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ،انہوں نے کہاکہ سکیموں کیلئے مختص فنڈز لیپس نہیں ہونے چاہئیں۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ فنڈز کے اجراء کے عمل کو مزید آسان بنانے کیلئے طریقہ کار وضع کیا جائے۔دریں اثناء،چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں آٹا، چینی سمیت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں، کھاد کی دستیابی اور سمگلنگ کیخلاف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔