لاہور (خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے گزشتہ روز میانوالی میں اچانک مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کے کام کا مشاہدہ کیا۔سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل و دیگرافسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کے ہمراہ مختلف گھروں میں گئے اور خواجہ عمران نذیر نے رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔