لاہور(خبرنگار)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اسلامی تعلیمات سے اخلاقیات کادرس ملتا ہے۔ دینی تعلیم بقدر ضرورت حاصل کرنا ہر مرد و عورت پر فرض ہےان خیالات کااظہارانہوں نے دارالعلوم نعیمیہ لاہور کے سابق متعلم مولانا پیر امام حسین لاکھیا کی زیرنگرانی خدمات دین سرانجام دینے والی طہ اکیڈمی کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد ودستاربندی کے موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔