لاہور(خصوصی نمائندہ،نیوز رپورٹر)آٹھویں آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور جم خانہ کرکٹ گراؤنڈ باغ جناح میں اے جی پنجاب اور ڈی جی اکاؤنٹس اینڈ ورکس کے درمیان کھیلا گیا جو اے جی پنجاب نے 25رنز سے جیت لیا۔ اے جی پنجاب نے 30اوور میں 257رنز اسکور کیے جبکہ جواب میں ڈی جی اکاؤنٹس اینڈ ورکس 232رنز ہی بنا سکی۔