واسا ڈیپارٹمنٹل پروموشنل کمیٹی کا اجلاس ، متعدد افسروں کی ترقی

January 16, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پروموشنل کمیٹی کا اجلاس ہو اجس میں 4سینئر اکاؤنٹنٹ بی ایس 16 کو اکاونٹ آفیسرز بی ایس 17میں ترقی دے دی گئی۔2 پرائیویٹ سیکٹریز کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔8 اسسٹنٹس بی ایس 16 کو سپریٹنڈنٹ بی ایس 17 میں ترقی دے دی گئی۔ 3 سپروائزر کمپیوٹر بی ایس 16 کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بی ایس 17 میں ترقی دے دی گئی ۔میٹنگ میں واسا لاہور سے ڈی ایم ڈی آپریشن محمد غفران ڈی ایم ڈی انجینئرنگ محمد منان ڈائریکٹر ایڈمن محمد عرفان ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن وسیم احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ایل ڈی اے محمد طیب کی شرکت۔