پرمٹ کے نام پر بجلی کی بندش تاجروں کا معاشی قتل ہے،تاجر برادری

January 16, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کی تاجر برادری نے واپڈا کی جانب سے پرمٹ کے نام پر بجلی کی بندش کو تاجروں کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے واپڈا کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے یہ مطالبہ مرکزی تنظیم تاجران پشاور ترجمان شہزاد صدیقی، مسلم مینا بازار صدر صیام الحق، شاہین بازار صدر خواجہ نوید، ہیریٹیج گھنٹہ گھر صدر آصف درانی، کریم پورہ بازار صدر خرم شہزاد، کوچی بازار صدر رحمت اللہ، سبزی منڈی صدر ملک ظہور، ٹمبر مارکیٹ بیرون یکہ توت صدر عبداللہ، کریم پورہ نمبر1 صدر جاوید اختر، گلشن بازار صدر فضل مولا اور دیگر بازاروں کے صدورکے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جسمیں میں واپڈا کی جانب سے پرمٹ کے نام پر بجلی کی بندش کو تاجروں کا معاشی قتل قرار دیا اور کہا کہ کاروباری اوقات کار میں آئے روز بجلی کی بندش کی وجہ سے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے کاریگر طبقہ جس میں ٹیلرز حضرات، ایمبرائیڈری ورکرز، سلمہ ستارہ کے کاریگر فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں اس کے علاوہ دیگر کاروباری حضرات بھی بجلی کی بندش کی وجہ سے اپنا کاروبار جاری رکھنے سے قاصر آچکے ہیں۔ پشاور شہر کہ کاروباری مراکز ثواب کو سو فیصد ریکوری حاصل ہوتی ہے اس کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں۔ ٹرانسفارمر کی مرمت وغیرہ کے لئے بھی پیسے تاجروں کو اپنی جیب سے دینے پڑتے ہیں۔ واپڈا حکام سے اپیل ہے کہ جن بازاروں میں بجلی کی کھپت زیادہ ہے وہاں ٹرانسفارمرز کو اپگریڈ کیا جائے تا کہ آئے روز اور لوڈنگ کیوجہ سے ٹرانسفارمرز کی خرابی میں کمی آسکے واپڈا کے مکینیکل اسٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا جائے تاکہ بروقت عوام کو سروسز مہیا ہو سکے واپڈا حکام نے اگر ان مسائل کو فوری طور پر حل نہ کیا تو تاجر برادری واپڈا حکام کے خلاف اپنے کاروبار بند کر کے سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اور حالات کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام کی ہوگی۔