مری میں رواں ہفتہ کے دوران برفباری اور بارش متوقع ، سیاحوں کوضلعی انتظامیہ کےکنٹرول رومز سے رابطہ میںکرنیکی ہدایت

January 17, 2022

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق مری میں رواں ہفتہ کے دوران برفباری اور بارش متوقع ہے لہٰذا سیاحوں سے گزارش ہے کہ مری میں موسمی صورتحال اور سفری ہدایت کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مری کے دفاتر میں قائم کنٹرول رومز سے رابطہ میں رہیں۔ دفتر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی میں قائم کنٹرول روم سے 0519292963 اور دفتر اسسٹنٹ کمشنر مری میں قائم کنٹرول روم سے(16)0519269014 پر رابطہ کریں۔ موسمی صورت حال کے پیش نظر انتظامیہ شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی لہذا شہری انتظامیہ سے تعاون کریں۔