بھارتی وکلا کی جانب سے اذان پرپابندی کا مطالبہ قابل مذمت ہے،جمعیت نظریاتی

January 17, 2022

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے بھارت کے وکلاتنظیم کی جانب سے اذان پرپابندی کی مطالبے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مودی سرکارنے مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ کردیاہے اورنام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی بھارت کی جارحیت اورانتہا پسندی اورمسلم نسل کشی پر خاموشی اختیارکرکے اپنی زبانوں پرخاموشی کے تالے لگائے ہوئے ہیں، بھارت نے جبر واستبداد کا جو راستہ اختیار کیا ہے وہ پورے خطے کیلئے خطرناک ہے،ا مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کے لئے نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر آواز تک نہیں اٹھائی، انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالم اسلام کے حکمرانوں کوسر جوڑ کر بیٹھنا ہوگ،اسلام اور مسلمان کو بدنام کیا جارہا ہے، عالمی قوتوں نے مسلم امہ پر گھیرا تنگ کر دیا ، جو ا نسانی حقوق کی سب سے بڑی دشمن ہیں ۔