ڈاکٹر لیاقت علی کی شاعری کی پہلی کتاب ”سورج سے گفتگو“ شائع ہوگئی

January 17, 2022

پشاور(نیوزرپورٹر)ممتاز یورالوجسٹ، طبی ماہر تعلیم اور محقق ڈاکٹر لیاقت علی کی شاعری کی پہلی کتاب ”سورج سے گفتگو“ شائع ہوگئی ہے۔ کتاب کی تقریب رونمائی عنقریب منعقد ہو گی جس کے بعد یہ منظر عام پر آئے گی۔ کتاب 109نظموں اور غزلوں پر مشتمل ہے جو انہوں نے گزشتہ کئی سالوں کے دوران تحریر کئے ہیں۔ مجموعے میں شائع تمام شعری اصناف ڈاکٹر لیاقت علی کی زندگی کے مختلف تجربوں، حالات و واقعات اور احساسات و جذبات کا ایک بھر پور عکس پیش کرتے ہیں۔تمام نظمیں اور غزلیں بہت عمدہ اور نفیس انداز میں پیش کی گئی ہیں تاکہ شاعری کے شوقین افراد کیلئے زیادہ سے زیادہ دلچسپی کا باعث بن سکیں۔کتاب کا دیباچہ پروفیسر شیراز جمال اور خالد شریف نے لکھا ہے جبکہ ماورا بکس اینڈ پبلشرز،لاہور نے اشاعت کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر لیاقت علی انسٹیٹیو ٹ آف کڈنی ڈیزیزز، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، پشاور میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ گزشتہ 25سالوں سے بطور ماہر امراض گردہ و مثانہ اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی طبی جرائد میں 60 سے زیادہ تحقیقی مقالے شائع کئے ہیں جبکہ اندرون ملک سمیت بیرون ملک منعقدہ مختلف کانفرنسز اور سیمینارز میں 100سے زائد مقالے پیش کئے ہیں۔