استاد صفدر کے بھائی اور بھتیجی کی برسی پر محفل ذکر کا اہتمام

January 18, 2022

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) برطانیہ کی معروف سماجی شخصیت استاد محمد صفدر کے بھائی اور بھتیجی کی برسی کے سلسلہ میں محفل ذکر کا اہتمام کیا گیا۔ صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری کی زیر صدارت محفل سے معروف عالم دین علامہ شاہجہان مدنی اور ایم عالم نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر پاکستان سے آئے معروف نعت خواں عابد معصومی، صوفی محمد حسین طارق، امام سبطین علی، محمد طارق بیگ نے ہدیہ عقیدت نبی مکرمﷺ کے حضور پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر مرحوم مفکر ملت علامہ احمد نثار بیگ قادری، عظیم ملک کے بڑے بھائی اکرام الحق مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، تقریب میں فرینڈز راچڈیل ساہیوال لنک کے چیئرمین چوہدری نصیر احمد ساہیوالی، محمد صفدر بلوچ، انسانیت فائونڈیشن کے چیئرمین چوہدری خالد لطیف، سماجی رہنما محمد اکرم، پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کے مسٹر بٹ،امان، فاروق چیمہ، پیر عبدالرحمن شاہ، محمد اشرف، صاحبزادہ بختیار بیگ قادری، محمد صفدر سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں۔