ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کیخلاف کارروائی،ایک کروڑ23 لاکھ برآمد

January 18, 2022

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے غیر قانونی کرنسی اور حوالے ہنڈی کے خلاف کریک ڈاون کے دوران شعبہ بازار پشاور سے ایک کروڑ 23 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔ حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم طیب اللہ گرفتار کر لیا گیا ، ملزم کے موبائل سے حوالہ ہنڈی کے ثبوت بھی حاصل کر لیے گئے ،ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور محمد افضل خان نیازی کی نگرانی میں ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔