پاکستان کرکٹ بورڈ پر کورونا کا حملہ، 10ملازمین کے ٹیسٹ مثبت

January 18, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کے آغاز سے چند ہفتے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے 10 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق پی سی بی اسٹاف میں 5 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ پانچ گراؤنڈ اسٹاف کےممبرہیں، تمام افراد کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق پی سی بی اسٹاف اور گراؤنڈ اسٹاف کی گزشتہ ہفتےٹیسٹنگ ہوئی تھی، تمام افراد کو ویکسین کے بوسٹرز ڈوز بھی لگوا دیےگئے ہیں۔خیال رہے کہ کورونا کیسز کی وجہ سے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے انعقاد پر بھی خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔بورڈ کی تمام میٹنگز اب ورچوئل ہوں گی۔