ناگویا( نصر اقبال/ نمائندہ خصوصی) ایشین گیمز میں میڈلز کی دوڑ کے آغاز کے ساتھ ہی26ملکوں نے میڈلز ٹیبل پر پوزیشن حاصل کر لی، گیمز کا پہلا گولڈ میڈل میزبان ملک جاپان کے کھلاڑی تاکومی ہوجو نے جیتا ،انہوں نے یہ کامیابی مردوں کے انفرادی ٹرائیتھلون مقابلے میں حاصل کی۔ تاکومی ہوجو نے 750 میٹر تیراکی، 20 کلومیٹر سائیکلنگ اور 5 کلومیٹر کی دوڑ کا یہ مقابلہ 52 منٹ اور 56 سیکنڈز میں مکمل کر کے اپنے ملک کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتا، تمغوں کی دوڑ میں چین 11گولڈ چھ سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے،میزبان جاپان نے بھی 20تمغے اپنے نام کر لئے، جس چھ گولڈ، سات، سات سلور اور برانز میڈلز شامل ہیں، بھارت نے شوٹنگ میںدوسلور میڈل حاصل کئے،جنگ زدہ ایران نے باسکٹ بال میں برانز میڈل جیت لیا۔ناگویا میں اتوار کی شب تیز بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا،کھلاڑیوں نے سکھ کا سانس لیا، بارش کے باعث باسکٹ بال میچز کچھ دیر کے لئے متاثر ہوئے۔