کراچی(اسٹاف رپورٹر) اس بات کا فیصلہ اگلے چند دن میں ہوگا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ایشین گیمز کے لئے جاپان جائیں گے یا نہیں۔منگل کو پاکستانی ٹیم کانسی کے تمغے کے لئے بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی جبکہ اس کے بعد بھارت اور سری لنکا کے درمیان طلائی تمغے کے لئے فائنل میچ ہوگا۔بھارتی میڈیا میں اس وقت یہ بحث چھڑی ہوئی ہے کہ محسن نقوی میڈل تقسیم کریں گے یا نہیں۔محسن نقوی کو میڈلز پیش کرنے کی ذمہ داری ملنے پر بھارت کو نئی مشکل کا سامنا ہوگااولمپک کونسل آف ایشیا کے قواعد کے تحت میڈلز تقریب میں کھلاڑیوں کی پوڈیم پر موجودگی ضروری ہےمیڈلز تقریب میں کسی بھی قسم کا احتجاج یا سیاسی مظاہرہ او سی اے قواعد کی خلاف ورزی قرار دیا جاسکتا ہےاو سی اے قواعد کی خلاف ورزی پر ڈسپلنری ایکشن کی گنجائش موجود ہےبھارتی ٹیم نے میڈلز وصول کرنے سے انکار کیا تو او سی اے قواعد کے تحت
کارروائی ہوسکتی ہےقواعد کے تحت کارروائی میں میڈلز واپس لینے سمیت دیگر سزائیں شامل ہوسکتی ہیںبھارتی مینز اور ویمنز ٹیمیوں نے ایشیا کپ میں صدر اے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی۔اس تنازع کے نتیجے میں دونوں ایشیا کپ (مینز اور ویمنز) کی ٹرافیاں دبئی میں اے سی سی کے ہیڈ کوارٹر میں ہی رہ گئیں اور بھارت منتقل نہ ہو سکیں۔ اس واقعے نے دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات اور آنے والے ایشین گیمز کے ایونٹس میں میڈلز کی تقسیم کے پروٹوکولز پر سوالات اور بحث کو جنم دیا ہے۔