• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر کو کپتانی چھوڑ کر صرف کھلاڑی بن جانا چاہیے تھا، وسیم اکرم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماضی کے عظیم کھلاڑی وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بر منگھم میں تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس کے موقع پر بابراعظم سے 7 کھلاڑیوں اور کوچ کی تبدیلی پر پوچھا گیا، بابر اعظم نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم، اگر آپ کو نہیں پتہ تو آپ یہاں کیا چھولے بیچنے آئے ہیں۔بطور کھلاڑی یا شخص میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ کا لیڈر یا کپتان آپ کی سائیڈ نہیں لیتا تو آپ اپنا 100 فیصد نہیں دے سکتے، میری رائے ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے بعد جو کچھ ہوا بابر اعظم کو کہنا چاہیے تھا کہ وہ صرف بطور کھلاڑی کھیلیں گے۔انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں وقار یونس کے ساتھ چیریٹی فنڈریزنگ پروگرام میں شرکت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ میں کسی کو الزام نہیں لگانا چاہتا اور میں غلط بھی ہو سکتا ہوں لیکن میرے خیال میں بابراعظم کو کپتانی لینی ہی نہیں چاہیے تھی، یہ سب غیر ضروری تھا۔