• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم اسکواش پلیئر ثناء توجہ کا مرکز

ناگویا ( نصر اقبال/ نمائندہ خصوصی) ایشین گیمز میں پاکستان کی جانب سے اسکواش کے خواتین ایونٹ میں بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم پشاور کی 20 سالہ کھلاڑی ثناء بہادر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ناگویا میںایشیائی میڈیا کے ساتھ ساتھ بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش سمیت کئی ملکوں کے کھلاڑیوں ، آفیشلز اور اولمپک حکام نے ثناء بہادر کی حوصلہ افزائی کی۔ ان کے والد شیر بہادر کو جاپان میں اپنی بیٹی کے ساتھ ٹھہرنے کی خصوصی اجازت دی گئی ہے ۔ ثناء نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے انٹر نیشنل ایونٹ میں اپنی دھاک بیٹھا رکھی ہے۔ جنگ سے بات چیت میں ان کے والد نے ثنا کی ترجمانی کرتے ہوئےبتایا کہ ثناء میڈل کا عزم لے کر آئی ہے۔