کراچی(اسٹاف رپورٹر) جاپان ایشین گیمز میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ ، منصور امجد فیلڈنگ اور ایشلے فوکے بولنگ کوچ ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ عثمان خان، صائم ایوب، معاذ صداقت، حسن نواز اور سفیان مقیم فرنچائز مصروفیات کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔ انجرڈ سلمان مرزا کی جگہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیاہے۔ ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے۔ گیمزکی تیاریوں کیلئے ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کراچی میں پیر سے شروع ہوگا۔ پاکستان نے آج تک ایشین گیمز مینز میں تمغہ نہیں جیتا ہے۔ اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔