شوگر ملز مالکان کو شوکاز نوٹس کے خلاف درخواستیں مسترد

January 18, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ملک میں 2010 کے چینی بحران کی انکوئری سے متعلق شوگر ملز مالکان کو شوکاز نوٹس کے اجرا کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ ہائیکورٹ نے ملک میں 2010کے چینی بحران کی انکوئری سے متعلق شوکاز نوٹس کے اجرا کیخلاف 11سال بعد شوگر ملز مالکان کی درخواستواں پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے میرپور خاص شوگر ملز و دیگر کی درخواستیں مسترد کردیں۔ سرکاری وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ پیپلز پارٹی دور اقتدار میں 2010میں چینی بحران پیدا ہوا تھا۔ اس وقت پی پی کی مخلوط حکومت نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ انکوائری رپورٹ میں شوگر ملز مالکان کو چینی بحران کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ رپورٹ میں شوگر ملز مالکان پر دستاویزات چھپانے کا بھی انکشاف کیا گیا تھا۔