کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ریلویز نے کراچی سے راولپنڈی اور پھر پشاور تک کی کارگو ایکسپریس ٹرین505آپ اور505ڈاؤن ٹریڈنگ کمیونٹی کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کمرشل مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کی اوپن نیلامی 22 اکتوبر کو کی جائے گی۔