کراچی (اسد ابن حسن) محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات، آثار قدیمہ، حکومت سندھ نے موہن جو داڑو میں میوزیم اور ریسٹ ہاؤس کی اپ گریڈیشن اور ایکسٹرنل ڈیولپمنٹ کی تزین و آرائش کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ پروجیکٹ کی تکمیل کا تخمینہ 31 کروڑ 20 لاکھ روپے لگایا گیا ہے اور یہ کام 24 ماہ میں مکمل ہوگا۔