• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

UNODC کا انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے پنجاب پولیس کے افسران کی تربیت کا فیصلہ

لاہور( آصف محمود بٹ) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (UNODC) نے پنجاب پولیس کے افسران کو انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی طور پر تارکین وطن کی بیرون ملک منتقلی کی روک تھام کیلئے جدید تدارکی تکنیکوں کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے، فرنٹ لائن اہلکاروں کو انسانی اسمگلنگ، غیرقانونی تارکین وطن کی منتقلی کی روک تھام کیلئے جدید تکنیک سکھائی جائے گی۔ تربیتی پروگرام میں خواتین پولیس افسران کی مناسب نمائندگی بھی یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔UNODC کنٹری آفس پاکستان کی جانب س پنجاب پولیس کو ارسال کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادارہ انسانی اسمگلنگ (TIP) اور تارکین وطن کی اسمگلنگ (SOM) کی روک تھام اور سدباب کیلئے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مسلسل معاونت فراہم کر رہا ہے، اسی سلسلے میں فرنٹ لائن پولیس افسران کیلئے جدید انٹرڈکشن تکنیکوں کے موضوع پر تربیتی پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید