وزیراعلیٰ پنجاب نے دیگر وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا

January 19, 2022


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کارکردگی میں دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے نیا سروے جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پنجاب کے 51 فیصد عوام نے عثمان بزدار کی صوبے میں ترقیاتی کام کرانے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کی کارکردگی سے صوبے کے 48 فیصد، میرعبدالقدوس بزنجو کی کارکردگی سے بلوچستان کے 43 فیصد اور سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اپنی کارکردگی سے صوبے کے 38 فیصد شہریوں کو ہی مطمئن کرسکے۔

سروے کے مطابق خیبرپختونخوا کے 69 فیصد عوام نے صوبائی محکموں کی بہتر کارکردگی کا کہا۔