چین کی پوسٹل سروس کا بین الاقوامی ڈاک ترسیلات کو جراثیم سے پاک کرنے کا حکم

January 19, 2022

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کی پوسٹل سروس نے کارکنوں کو بین الاقوامی ڈاک ترسیلات کو جراثیم سے پاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی پوسٹل سروس نے کارکنوں کو بین الاقوامی ڈاک ترسیلات کو کیمیکل مواد سے صاف کرنے کا حکم دیا ہے اور عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بیرون ملک سے آرڈرز کو کم کریں کیونکہ موجود ہ حالات میں میل ڈیلیوری کورونا وائرس پھیلنے کا ذریعہ ہو سکتا ہے۔چینی حکام نے مشورہ دیا ہے کہ کچھ لوگ بیرون ملک سے آنے والے پیکجوں سے متاثر ہو سکتے ہیں، جن میں بیجنگ میں ایک خاتون بھی شامل ہے جس کے بارے حکام نے کہا کہ اس کاخاتون کا دوسرے متاثرہ افراد سے کوئی رابطہ نہیں تھا لیکن وہ خاتون شمالی امریکا سے پارسل موصول کرنے کے بعد کووڈ۔ 19 کا شکا رہوئی ۔ چائنا پوسٹ نےبیان شائع کیا جس میں کارکنوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ تمام بین الاقوامی میل کی بیرونی پیکنگ کو جراثیم سے پاک کریں اور غیر ملکی خطوط اور پیکجوں کو سنبھالنے والے ملازمین کو بوسٹر ویکسین شاٹس لازمی لگوائیں ۔ پوسٹل سروس نے عوام سے یہ بھی کہا کہ وہ ان ممالک سے خریداری اور ترسیل کو کم کریں جن میں کووڈ۔ 19 کا خطرہ زیادہ ہے۔