برطانیہ کایوکرائن کو ٹینک شکن ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان

January 19, 2022

لندن(این این آئی)یوکرائن پر ممکنہ روسی حملے کے خدشات کے پیش نظر برطانیہ یوکرائن کو ہلکے ٹینک شکن ہتھیار فراہم کرنا چاہتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر دفاع بین والیس کا پارلیمان میں کہنا تھا کہ اس کا مقصد یوکرائن کی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔ والیس کا زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اسٹریٹجک ہتھیار نہیں ہیں اور روس کو ان سے خطرہ محسوس نہیں کرنا چاہیے۔ برطانوی وزیر دفاع کے مطابق ملکی فوج کے جوانوں کی ایک قلیل تعداد وہاں یوکرائنی فوج کو مختصر وقت کے لیے ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت بھی فراہم کرے گی۔ ابھی تک روس نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔