برسلز : ایک شخص نے خاتون کوٹرین کے آگے دھکا دے دیا

January 19, 2022

برسلز(نیوز ڈیسک)بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک شخص نے خاتون کوٹرین کے سامنے دھکا دے دیا۔ برسلز کے ایک اسٹیشن پرکھڑی خاتون کو ٹرین کی آمد سے چند سکینڈز قبل نامعلوم شخص نے دھکا دے کرپٹری پرگرا دیا۔ ٹرین ڈرائیورنے حاضردماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری بریک لگائے جس کی وجہ سے خاتون معجزانہ طورپربچ گئیں،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو اسپتال پہنچایا اورانہیں دھکا دینے والے شخص کو پلیٹ فارم سے گرفتارکرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعلق فرانس سے ہے۔