JS بینک کے ذریعے پاکستان کی پہلی کسٹمائز ایبل ایپ ’زندگی ‘ لانچ

January 19, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جے ایس کے ذریعے چلنے والی پاکستان کی پہلی کسٹمائز ایبل ڈیجیٹل ایپ ’زندگی‘ پاکستان کے 13؍ شہروں میں شاندار لانچ ایونٹس کے ذریعے متعارف کراوئی گئی۔ لانچ کی تقریبات کے دوران پاکستان بھر میں زندگی ٹیم کے ارکان اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ ہزاروں صارفین نے زندگی میں شمولیت اختیار کی اور ایپ کے ذریعہ فراہم بے مثال تجربے کی تعریف کی۔اب ملک بھر میں اینڈروائڈ اور آئی او ایس کے نوجوان صارفین زندگی کا بھر پور لطف اٹھا سکیں گے ۔ زندگی کو خاص طور پر ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ ہر طرح کے صارفین کیلئے ایک بے مثال سہولت ہے۔ استعمال میں نہایت آسان انٹرفیس اورمارکیٹ میں سب سے زیادہ جامع پروڈکٹ سوٹ کے امتزاج کے ساتھ ، زندگی صارفین کو فنڈز کی منتقلی سے لے کر بین الاقوامی ترسیلات زر اور ہر قسم کی مقامی اور بین الاقوامی ادائیگیوں تک تمام مالیاتی خدمات تک رسائی کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ زندگی اپنی نوعیت کی واحد آپشن ہے جو اسٹاک ٹریڈنگ اور میوچل فنڈ انویسٹمنٹ کی سہولتیں بھی فراہم کرتی ہے۔چیف ڈیجیٹل آفیسر اور زندگی کے ہیڈ نعمان اظہر نے کہا کہ بے شک ہمارے پاس اس ملک میں بہت سے بینک ہیں لیکن اتنے زیادہ بینکنگ کے تجربات نہیں ہیں ، زندگی خاص طور پر صارفین کی سہولت کیلئے تخلیق کی گئی ہے، ہم آپ کے ساتھ آگے بڑھیں گے، آپ کے ساتھ بدلیں گے لیکن ہمیشہ آپ کے ساتھ سچائی کا رشتہ قائم رکھیں گے۔ ہم آپ کو سنیں گے اور آپ کو نئے تجربات سے روشناس کرانے کیلئے انتھک محنت کرتے رہیں گے۔