نوسربازریسٹورنٹ سے کھا نے کے پیسے دیئے بغیرویٹرسے 17سو لیکرفرار

January 19, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نوسربازریسٹورنٹ سے کھاناکھاکرپیسے اداکئے بغیرالٹاویٹرسے 17 سو روپے لے کرفرارہوگیا۔تھانہ کینٹ کو عابد محمود نے بتایا کہ میں حیدرروڈ کے ریسٹورنٹ میں منیجر کی ڈیوٹی کررہا ہوں۔ 10 بجے رات ایک نامعلوم شخص اپنی گاڑی میں آیا اور ویٹر کو آرڈر دیا جس پر ویٹر طارق نے اس کو کھانا دیا ۔جب ویٹر نے بل کا بولا تو مذکورہ شخص نے ویٹر طارق کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی اور کہا کہ میں تم کو پیسے نہیں دوں گا ،ساتھ ہی طارق کو مارنا شروع کیا ، بعد میں اس نے یاسر کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اور کہاکہ میرے پاس 5 ہزار روپے کا نوٹ ہے ۔ تم مجھے 17سو روپے دے دو میں تم کو 5ہزار کا نوٹ دیتا ہوں جسے یاسرنے سترہ سوروپے دئیے جو 32سوروپے کا کھانا اور نقد 1700 لے کر فرار ہوگیا ۔