• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر مقیم سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لئے نئے ٹیکس قوانین نافذ کر دیے

اسلام آباد (رپورٹ،حنیف خالد)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے نان ریزیڈنٹ سوشل میڈیا انفلوئینسرز کے لئے ٹیکس رولز کی منظوری دے دی، سوشل میڈیا آمدن پر5فیصد ٹیکس،وصول کرنے کا قانون نافذ ،وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا سے آمدن حاصل کرنے والے غیر مقیم پاکستانیوں اور دیگر افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے نئے قواعد نافذ کر دیے ہیں۔ ایس آر او 1642(I)/2026 کے تحت ایسے افراد کی سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس عائد ہوگا جن کی آڈینس ایک سال میں 50 ہزار سے زیادہ یا ایک سہ ماہی میں 12,250 سے زیادہ صارفین پر مشتمل ہو۔ حکومت نے بجٹ میں سوشل میڈیا کانٹینٹ سے حاصل آمدن پر 5 فیصد ٹیکس مقرر کیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید