• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر چشتی کی ہمشیرہ کی رسم قل کل ادا کی جائے گی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) جنگ کے سینئر ادارتی رکن ناصر چشتی کی ہمشیرہ جن کا گزشتہ روزہ انتقال ہو گیا تھا کو ان کے آبائی قبرستان عیدگاہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی رسم قل پر قران خوانی جمرات کو نمازعصر کے وقت ان کی رہائش گا حاجی چوک مسلم ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ دریں اثنا ء پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے سینئر صحافی اور رکن پی آر اے پاکستان اور روزنامہ جنگ سے منسلک ناصر محمود چشتی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی۔
اسلام آباد سے مزید