اسلام آباد ( رانا غلام قادر)سی ڈی اے نے پاکستان کے خوبصورت دارالحکومت اسلام آباد کیسیر و تفریح کو مزید آسان، اور دلکش بنانے کے لیے جدید الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے شہریوں اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کوتفریحی مقامات کی سیر کے لیے جدید اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم ہوگی ۔ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا ہےکہ شہریوں اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی سی ڈی اے کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے وفاقی دارالحکومت میں جدید اور پائیدار سہولیات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔