پشاورمختلف واقعات کےدوران ایک شخص جاں بحق دو زخمی

January 19, 2022

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور ٹریفک حا دثہ اور فا ئر نگ کے نتیجے میں ایک شخض جا ں بحق جبکہ جو اں سالہ لڑکے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مچنی گیٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ ورسک روڈ پرنعش پڑی ہے جس پر پولیس کی نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہو نے والے شخص کی تاحال شنا خت نہ ہو سکی جسے تیز رفتار مو ٹر سا ئیکل سوار ملزم محسن علی ولد حسا ب گل سکنہ ملا گو ری نے ٹکر ما ر دی ہے پولیس نے متو فی کی نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا ۔ دریں اثناء مدعی اصغر سکنہ سلما ن خیل نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے بڈ ھ بیر پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے کھیتو ں میں کا م کا ج کر نے کے بعد واپس گھر ا رہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے آ کر ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر انکا علا ج معا لجہ جا ری ہے جبکہ ملزما ن جا ئے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔