پشاور( نیوزرپورٹر) احتساب عدالت پشاور نے اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار نجی تعمیراتی کمپنی کے مالک سیف اللہ خان کو جوڈشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے کی۔گزشتہ نیب کے تفتیشی آفسر نے عدالت کوبتایا کہ کوہستان مالیاتی سکینڈل میں سرکاری اکاؤنٹ سے 36.63 ارب روپے سے زائد کی غیر قانونی رقم نکالی گئی۔ سکینڈل کے تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم بھی اس میں ملوث ہے جو نجی تعمیراتی کمپنی کا واحد مالک ہے جس کا ایچ بی ایل داسو برانچ میں اکاؤنٹ موجود ہے۔ ملزم نے ملی بھگت سے 4.55کروڑ روپے مالیت کے غیر قانونی ٹریژری چیکس حاصل کرکے اکاؤنٹ میں منتقل کئے جو دراصل کرپشن اور جرائم کی کمائی ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے جس پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔