• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفیع جان غیر اخلاقی الفاظ کیلئے معافی مانگیں، جمشید مہمند

پشاور (جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے رہنماء جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر برائے اطلاعات شفیع جان کی جانب سے پختونخوا اسمبلی میں تقریر کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال ایک قابل مذمت عمل ہے، پی ٹی آئی قیادت کو چاہیئے کہ اپنے لوگوں کو لگام دیں، پہلے ہی سے سیاسی ماحول انتہائی کشیدہ ہے، ایسے میں احتیاط کی سخت ضرورت ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں جمشید مہمند نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے کردار پر نظر ثانی کرے اور پاکستان کو مزید مشکلات سے بچانے کیلئے اس طرح کا رویہ فوری طور پر ترک کرے۔ انہوں نے مزید کہا شفیع جان اپنے غیر اخلاقی اور ناشائستہ الفاظ کیلئے فوری طور پر معافی مانگیں جبکہ پی ٹی آئی قیادت بھی اپنے کارکنوں کو پابند بنائے کہ مزید سیاسی انتشار سے مکمل طور پر اجتناب کیا جائے۔
پشاور سے مزید