• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ریڈیوپرحملہ ، فرانزک لیب اور نادرا کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

پشاور(نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 اور 10 مئی کو بانی پی ٹی ائی کی گرفتاری کے خلاف اختجاج کے دوران ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملے اور وہاں موجود املاک کو نذر آتش کرنے کے مشہور مقدمے میں ایک مرتبہ پھر کیس کے تفتیشی آفسر کو پنجاب فرانزک لیب اور نادرا کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 14 ستمبر تک کے لئے ملتوری کردی۔ گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پشاور میں مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں ریڈیو پاکستان کے وکیل، ملزمان کے وکلاء اور تفتیشی آفسر سمیت دیگر حکام پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکلاء نے عدالت کوبتایا کہ عدالت نے تفتیشی آفسر سے پنجاب فرانزک لیبارٹری اور نادرا کی جانب سے ارسال کردہ رپورٹ رپورٹ طلب کی تھی لیکن ابھی تک رپورٹ جمع نہیں کی گئی تحقیقات آفسر نے عدالت کوبتایا کہ انہیں وقت دیا جائے تا کہ وہ رپورٹ جمع کریں۔اس دوران ریڈیو پاکستان کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ گزشتہ سماعت پر بھی عدالت نے رپورٹ طلب کی تھی مگر آج بھی وہ رپورٹ پیش نہیں کی گئی پراسیکیوشن کے مطابق 9 مئینکےن مقدمے میں نامزد 9 ملزمان ابھی تک مفرور ہیں جبکہ ملزمان نے 9 مئی 2023 کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر اختجاج حملہ کیا اور عمارت کو آگ لگائی گئی، اور توڑ پھوڑ کی۔مقدمے میں پی ٹی ائی کے صوبائی وزیر مینا خان، اراکین اسمبلی اصف خان، فضل الہی سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں،ملزمان کی شناخت اور تصدیق پنجاب فرانزک لیب اور نادرا سے کی گئی ہے۔عدالت نے تفتیشی آفسر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
پشاور سے مزید