ترقیاتی منصوبوں میں سست روی پرسیکرٹری بلدیات کااظہار برہمی

January 20, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر )سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، ترقیاتی سکیموں میں سست روی پر سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف انجینئرنگ ونگ پرسخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔اجلاس کے دوران سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف نے فنڈز کی کھپت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور انجیرنگ ونگ کوفروری کے اختتام تک جاری شدہ فنڈز کی 100فیصد یقینی بنانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔اس سلسلے میں سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر نعیم رؤف نے انجینیرنگ ونگ سے فنڈز یوٹیلائزیشن کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔