لاہور ( جنرل رپورٹر )نومولود بچوں کی بروقت ویکسی نیشن، صاف پانی کی فراہمی اور محفوظ میڈیکل آلات کا استعمال ہی ہیپاٹائٹس کے خلاف سب سے مضبوط ڈھال ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے شعبہ پیڈیاٹرک گیسٹرو اینٹرولوجی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔