لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت گورنمنت گریجویٹ کالج چونا منڈی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔دونوں صوبائی وزراء نے ہونہار سکالرشپ کیلئے اپلائی کرنے والی چونا منڈی کالج کی تمام طالبات کو سکالرشپ دینے اور سکلز ڈویلپمنٹ کورسز کے آغاز کی منظوری دی۔کالج میں خواتین خاکروب، خاتون کئیر ٹیکر رکھنے، ادائیگیوں کا سسٹم ڈیجٹل کرنے اور سابقہ ادائیگیوں کے آڈٹ کی بھی ہدایت کی۔