لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور صوبائی وزیر لیبر منشاء اللہ بٹ کے مابین ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران پنجاب میں صنعتی شعبے کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔