• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے انتشار کی سیاست کا خاتمہ کرنا ،گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے انتشار کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہے۔اس موقع پر علمائے کرام نے کہا کہ ہم کسی قسم کی احتجاجی سیاست اور توڑ پھوڑ کا حصہ نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے امن اور سلامتی کے حامی ہیں۔وفد کے ارکان نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم کسی دھرنے اور احتجاج کے ساتھ نہیں ہیں۔
لاہور سے مزید