لاہور(خبرنگار) تحریک اتحاد بین المسلمین پاکستان کے زیرِ اہتمام تحفظِ ختمِ نبوت کانفرنس آج دوپہر 12بجے شہداء ہال لاہور ہائیکورٹ میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس سے مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی مولانا حافظ امجد خان مفتی انتخاب نوری مولانا زبیر حسن اشرفی علامہ ناصر مدنی پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی مفتی محمد زبیر ورک حافظ عبد الوحید شاہد قاسم اعجاز سومرا اور تمام مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام اور ممتاز وکلاء ختمِ نبوت کے تحفظ، اتحادِ امت اور موجودہ حالات کے تناظر میں اہم موضوعات پر خطاب کریں گے۔