لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و درخواستیں سنیں۔ آئی جی پنجاب نے متعلقہ افسران کو پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل کے فوری حل اور ریلیف کی فراہمی کے احکامات جاری کئے ۔