اینٹی کرپشن نے سابق ڈائریکٹرجنرلGDA اورمقامی ہائوسنگ سکیم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

January 20, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے سابق ڈائر یکٹر جنرل جی ڈی اے مقبول احمد مجوکہ اورمقامی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔سابق ڈی جی (جی ڈی اے) مقبول احمد مجو کہ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہو ئے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد سابقہ تاریخوں میں مقامی ہاؤسنگ سکیم کے مالک محموداقبال سے ساز باز کر کے جی ڈی اے کے رولز و قانون کے خلاف(PPP) Preliminary Plan Permission کی اجازت دی جبکہ ڈائر یکٹر پلاننگ جی ڈی اے نے ہاؤسنگ سکیم کو PPP کی منظوری کیلئے ریکمنڈنہ کیا تھا ۔ یہ ہاؤسنگ سکیم پرنٹ و سوشل میڈیا کے ذریعہPPPکی غلط تشہیر کر کے عوام سے اربوں روپے کا فراڈ کررہی ہے۔ اس موقع پر ریجنل ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ریجن صفی اللہ گوندل نے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے، کسی بھی غیر قانونی عمل پر ذمہ داروں کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔