• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ مقامی حکومتوں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، ذیشان رفیق

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن مقامی حکومتوں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔ الیکشن کمیشن اپنا کام کر رہا ہے، جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرا دیں گے۔ صوبائی وزیر مقامی حکومتوں کے انتخابات پر گول میز کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ ایم پی اے، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی طارق سبحانی نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی تیاری کیلئے کمیٹی بنائی جس نے مسودہ قانون کی تیاری کے لئے مسلسل کام کیا۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ الیکشن مسلم لیگ ن کی حکومتوں میں کرائے گئے۔
لاہور سے مزید