• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستان کو بڑی عزت ملی، سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے چانسلر الغزالی یونیورسٹی و پیٹرن انچیف جامعتہ الرشید مفتی عبدالرحیم کی ملاقات ہوئی۔ جامعتہ الرشید کے وفد میں انجینئر مفتی عثمان یوسف ، محمود احمد جالندھری، حامد جالندھری اور حافظ نعمان شامل تھے۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ بارے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ جامعتہ الرشید میں طلباء کو دی جانے والی دینی و دنیاوی تعلیم کے نظام سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ ایران امریکہ مذاکرات میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بڑی عزت سے نوازا ہے۔ دریں اثنا صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ داخلہ میں چیئرمین نظریاتی کونسل پاکستان علامہ راغب حسین نعیمی اور چیئرمین متحدہ علماء بورڈ مفتی انتخاب احمد نوری کی ملاقات ہوئی۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، سپیشل سیکرٹری فیصل فرید، چیئرمین چیرٹی کمیشن شہزاد عامر اور ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل انیشیٹو عبدالرؤف و دیگر ملاقات میں شریک تھے
لاہور سے مزید