لاہور ( جنرل رپورٹر ) بین الاقوامی یومِ نرسز کے موقع پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے ) نے نرسنگ برادری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی شدید کمی صحت کے نظام کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ پی ایم اے کے مطابق ملک میں تقریباً 9 لاکھ نرسوں کی کمی ہے جبکہ ایک ہزار افراد کے لیے نرسز کی شرح صرف 0.5 ہے، جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔