• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم کا چھٹیوں میں ایک ماہ کیلئے سمر کیمپس کی اجازت دینے کا فیصلہ

لاہور(خبرنگار)محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ایک ماہ کیلئے سمر کیمپس کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ اسکولوں میں سمر کیمپس کی اجازت گرمیوں کی چھٹیوں کے شروع سے دے دی جائے گی ۔اسکولوں میں چھٹیوں کے دوران ایک ماہ کیلئے سمر کیمپس کی اجازت دیجائے گی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا سمر کیمپس صبح ساڑھے سات سے ساڑھے نو بجے تک لگ سکیں گے،اسلیبس کو مکمل کروانے کیلئے سمر کیمپس کی اجازت دی جائے گی۔چھٹیوں کے پہلے ہفتہ سے ہی سمر کیمپس کی اجازت دینے جا رہے ہیں ۔ پنجاب کابینہ کی اجازت سے اسکولوں میں 3 ماہ کی چھٹیاں دی گئیں۔موسمی شدت اور حالات کو دیکھتے ہوئے 23 اگست تک چھٹیاں کی گئی۔موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں میں ہفتہ کی چھٹی بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
لاہور سے مزید