• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیو گیس عام آدمی کیلئے سستی اور مؤثر متبادل توانائی ثابت ہوگی ،صوبائی وزیر توانائی

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے گجر کالونی لاہور میں قائم کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں سی ای او عدنان مدثر کیجانب سے پلانٹ کے مختلف شعبہ جات، آپریشنل نظام، تکنیکی استعداد اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب بھر میں ماحول دوست، پائیدار اور متبادل توانائی کے منصوبوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیو گیس عام آدمی کیلئے سستی اور مؤثر متبادل توانائی ثابت ہوگی جبکہ اسے آر ایل این جی کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
لاہور سے مزید